ایرانی جنوبی پارس گیس فیلڈ کے فیز 13 کے آخری پلیٹ فارم کی تنصیب

تہران، ارنا-  اسلامی جمہوریہ ایران کے جنوبی علاقے میں واقع پارس گیس فیلڈ کے فیز 13 کے آخری پلیٹ فارم کا خلیج فارس میں تنصیب کیا گیا۔

ایرانی پارس آئل اینڈ گیس کمپنی کے مطابق، جنوبی پارس گیس فیلڈ کے فیز 13 کی ترقیاتی منصوبے کے ڈائریکٹر مینجر "پیام متعمد" نے کہا کہ اس فیز کے چوتھے اور آخری پلیٹ فارم کا آج بروز ہفتے کو تنصیب کیا گیا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ اس پلیٹ فارم کا وزن 2500 ٹن کا ہے۔

متعمد نے مزید کہا کہ جنوبی پارس گیس فیلڈ کے فیز 13 میں گیس کی پیداوار کی گنجائش روزانہ 28 ملین مکعب میٹر ہے اور اس کے آخری پلیٹ فارم کی تنصیب کے بعد اس کی پیداوار کی روزانہ گنجائش 28 ملین مکعب میٹر تک پہنچ جائے گی۔

واضح رہے کہ تازہ ترین اعداد و شمار، گزشتہ پانچ سال کے مقابلے میں اس وقت جنوبی پارس سے گیس کی پیداوار دوگنی ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی 2013 میں پارس گیس فیلڈ کی پیداوار کی گنجائش 282 مکعب میٹر یومیہ تھی جبکہ روان سال اس کی گنجائش روزانہ 600 ملین میٹر کیوبک گیس تک پہنچ گئی ہے۔

جنوبی پارس ایک خصوصی اقتصادی علاقہ ہے جو ایران کے جنوب مشرقی صوبے بوشہر اور خلیج فارس کے قریب واقع ہے اور دنیا کے سب سے بڑی گیس فیلڈ میں شمار ہوتا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 8 =