7 مارچ، 2020 5:56 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83705440
0 Persons
ایرانی صدر نے طبی ٹیموں کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت نے کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے طبی ٹیموں کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر حسن روحانی نے آج بروز ہفتے کو کرونا وائرس کی روک تھام کی قومی کمیٹی کے اجلاس میں اس بحران سے نمٹنے کیلئے عوام کے درمیان باہمی اعتماد اور یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرونا وائرس کیخلاف مقابلہ کرنے کیلئے باہمی اعتماد اور شفافیت انتہائی اہم ہے لہذا عوام کو اس وائرس کی روک تھام سے متعلق اپنائی گئی پالیسیوں اور منصوبہ بندیوں کی شفافیت کیساتھ اطلاع دینا ہوگا اور اس حوالے بروقت معلومات اور رپورٹس کو عوام کے سامنے پیش کرنا ہوگا۔

 اس کے علاوہ  اس اجلاس میں کرونا وائرس کی عالمی سطح پر پھیلاؤ اورعلاقائی اور بین الاقوامی تعاون کی ضرورت کے پیش نظر محکمہ خارجہ کو وزارت صحت کے تعاون سے ضروری ادویات اور طبی سامان اور سہولیات کی فراہمی کا کام سونپا گیا تھا۔

یہ قابل ذکر ہے کہ ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک ملک میں مجموعی طور پر 5 ہزار 823 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 145 افراد جاں بحق اور 1666 افراد کا علاج بھی ہوچکے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 3 =