7 مارچ، 2020 5:29 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83705403
0 Persons
ایران میں 112 ہزار ٹن شہد کی پیداوار ہوگی

 تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران میں 112 ہزار ٹن شہد کی پیداوار کیلئے منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال کے دوران ملک کے اندر 90 ہزار ٹن شہد کی پیداوار ہوئی تھی جس میں رواں سال کے دوران قابل قدر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار ایرانی محکمہ زراعت کے ایک عہدیدار "فرہاد مشیر غفاری" نے ہفتہ کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران شہد کی پیداوار کے لحاظ سے دنیا کے چوتھے نمبر ہے۔

 واضح رہے کہ شہد پیدا کرنیوالے ملکوں میں ترکی، بھارت اور چین کو بالترتیب  دنیا کی پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل ہے، ان ممالک کے بعد ایران کی باری آتی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 12 =