خاتون ایرانی ریفریز کو عالمی شطرنج فیڈریشن کا نشان حاصل

ہمدان، ارنا-  ایران کی دو خاتون ریفریز "لیلا سادات کمرہ ای" اور "افسانہ حیدری مہر" نے عالمی شطرنج فیڈریشن کے نشان کو حاصل کیا۔

ان خیالات کا اظہار صوبے ہمدان کی شطرنج تنظیم کے ترجمان "حمید فروغی" نے ہفتہ کے روز ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظبی میں منعقدہ 19 ویں عالمی شطرنج فیڈریشن کے اجلاس میں صوبے ہمدان سے تعلق رکھنے والی دو خاتون ایرانی ریفریز کو فیڈہ نشان سے نوازا گیا۔

فروغی کا کہنا ہے کہ عالمی رینکنگ میں شطرنج کھیلاڑیوں، کوچز اور ریفریز کی درجے میں بہتری، اس تنظیم کے اہم مقاصد میں سے ایک ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایران کے جنوب مغربی صوبے ہمدان میں 600 سے زائد شطرنج کھیلاڑی، کوچز اور ریفریز سرگرم عمل ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 7 =