7 مارچ، 2020 3:13 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83705225
0 Persons
ایران میں کرونا وائرس کے 1669 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں

 تہران، ارنا- ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک ملک میں مجموعی طور پر 5 ہزار 823 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 145 افراد جاں بحق اور 1666 افراد کا علاج بھی ہوچکے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ایرانی محکمہ صحت کے شعبہ تعلقات کے ترجمان "کیانوش جہانپور" نے ہفتہ کے روز ملک میں کرونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال سے ملک بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا گہ گزشتہ روز سے اب تک 1076 افراد کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ کا جواب مثبت ہوگیا ہے اور اب تک مجموعی طور پر 5 ہزار 823 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

جہانپور نے مزید کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، کرونا وائرس کا شکار 21 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں اور اب تک مجموعی طور پر ملک میں کرونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 145 تک بڑھ گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرونا وائرس کا شکارافراد میں سے 1539 کا تعلق صوبے تہران، 688 کا تعلق صوبے قم، 494 کا تعلق صوبے گیلان، 484 کا تعلق صوبے اصفہان، 305 کا تعلق صوبے البرز، 606 کا تعلق صوبے مازندارن، 265 کا تعلق صوبے مرکزی، 178 کا تعلق صوبے قزوین، 138 کا تعلق صوبے سمنان، 162 کا تعلق صوبے گلستان، 135 کا تعلق صوبے خراسان رضوی، 95 کا تعلق صوبے فارس،107کا تعلق صوبے لرستان،77 کا تعلق صوبے مشرقی آذربائیجان، 64 کا تعلق صوبے خوزستان، 81 کا تعلق صوبے یزد، 52 کا تعلق صوبے زنجان، 44 کا تعلق صوبے کردستان، 41 کا تعلق صوبے اردبیل، 31 کا تعلق صوبے کرمانشاہ، 40 کا تعلق صوبے کرمان، 34 کا تعلق صوبے ہمدان، 34 کا تعلق صوبے سیستان و بلوچستان، 30 کا تعلق صوبے ہرمزگان، 18 کا تعلق صوبے جنوبی خراسان، 23 کا تعلق صوبے شمالی خراسان، 16 کا تعلق صوبے چہارمحال و بختیاری، 15 کا تعلق صوبے ایلام، 33 کا تعلق صوبے مغربی آذربائجیان، 6 کا تعلق صوبے کہکیلویہ و بویر احمد، اور 8 کا تعلق صوبے بوشہر سے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 7 =