6 مارچ، 2020 11:50 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 83704226
0 Persons
ایران کی کابل میں دہشتگردی حملے کی مذمت

تہران، ارنا – ایرانی وزارت خارجہ نے کابل میں شہید عبدالعلی مزاری کی  25ویں برسی کی تقریب میں دہشتگردی حملے کی مذمت کرتے ہوئے  اس اسفناک حملے کے حادثے کے شہیدوں اور زخمیوں کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

سید عباس موسوی نے شہید عبدالعلی مزاری کی برسی کی تقریب پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حادثے کے شہیدوں اور زخمیوں  کے اہلخانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ کابل میں شہید عبدالعلی مزاری کی برسی کی مناسبت سے منعقد ہونے والی تقریب پر وہابی دہشت گردوں نے حملہ کرکے 23 افراد کو شہید اور 33 کو زخمی کردیا۔

اس تقریب میں افغانستان کے سابق صدر حامد کرزائی اور سابق ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ بھی موجود تھے جو اس حادثے میں بال بال بچ گئے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 6 =