کورونا کے خاتمے کوعلاقائی اور عالمی تعاون کی ضرورت ہے: ظریف

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے کے خاتمے کے لئے کسی بھی تعاون اور تجربات کے تبادلے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس بیماری کے خاتمے کو اجتماعی تعاون کی ضرورت ہے۔

یہ بات ایرانی وزیر خارجہ 'محمد جواد ظریف' نے جمعہ کے روز کویتی ہم منصب کے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

کویتی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم کورونا سے لڑنے کے لئے ایران کو تعاون اور امداد بھیجنے کے لئے تیار ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کویتی ہم منصب کی تجویز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس مرض کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے کسی بھی تجربات کے تبادل پر آمادہ ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ظریف نے حالیہ دنوں میں الگ الگ ٹیلی فونک رابطوں میں یوروپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ اور اپنے سوئس ہم منصب کے ساتھ گفتگو کی۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز تک ملک کے اندر مجموعی طور پر 3ہزار 513 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 107 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں اور 739 افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 11 =