بھارتی حکومت کو انتہا پسند ہندوؤں کا مقابلہ کرنا ہوگا: ایرانی سپریم لیڈر

تہران، ارنا – ایرانی سپریم لیڈر نے بھارتی مسلمانوں کے ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں وحشیانہ اور بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ ميں مذمت کرتے ہوئے فرمایا کہ بھارتی حکومت کو ان انتہاپسندوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے بتایا کہ بھارتی حکومت کو مسلمانوں کے قتل عام کو روکنے کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں پر عمل اور انتہا پسند ہندوؤں کا مقابلہ کرنا چاہیے۔

حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے ہندوستانی مسلمانوں  کے ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ ميں مذمت کرتے ہوئے فرمایا: ہندوستانی حکومت کومسلمانوں کے قتل عام کو روکنے کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں پر عمل اور انتہا پسند ہندوؤں کا مقابلہ کرنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق قائد انقلاب اسلامی کے دفتر حفظ و نشر آثار نے ایک بیان میں کہا ہے کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے بیان میں ہندوستانی مسلمانوں کے قتل عام کو روکنے پر زوردیتے ہوئے فرمایاکہ ہندوستانی مسلمانوں کے قتل عام سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے دل رنجیدہ، زخمی اور مجروح ہوئے ہیں اور بھارتی حکومت کو مسلمانوں کے قتل عام کو روکنے کے سلسلے میں ہندو انتہا پسندوں اور ان سے وابستہ تنظیموں پر پابندی عائد کرنی چاہیے اور ہندوستان کو دنیائے اسلام سے الگ تھلگ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانا چاہیے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 13 =