پاکستانی صدر کی بھارتی مسلمانوں کی حمایت کیلیے ایرانی قائد کے بیان کی تعریف

اسلام آباد، ارنا - پاکستان کے صدر 'عارف علوی' نے بھارتی مسلمانوں کی حمایت کیلیے رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے بیان کو سراہا۔

پاکستان کے صدر عارف علوی نے اپنے ایک ٹوئیٹر پیغام میں بھارتی مسلمانوں کی بھرپور حمایت پر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے بیان کی تعریف کی ہے۔

پاکستانی صدر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان بھارتی مسلمانوں کے حق میں آیت اللہ خامنہ ای کے بیانات کو سراہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم بھارتی مسلمانوں کی حمایت کے لیے ایرانی سپریم لیڈر کے موقف پر متفق ہیں اور ہمیں بھارت کے مسلمانوں کو درپیش بحران کے سامنے متحد ہونا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں بھارتی مسلمانوں کے بارے میں بھارت کے خطرناک منصوبے کا متحدہ ہوکر مقابلہ کرنا چآہیے۔

تفصیلات کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتر حفظ و نشر آثار نے ایک بیان میں کہا ہے کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے بیان میں ہندوستانی مسلمانوں کے قتل عام کو روکنے پر زوردیتے ہوئے فرمایا کہ ہندوستانی مسلمانوں کے قتل عام سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے دل مجروح ہوئے ہیں اور بھارتی حکومت کو مسلمانوں کے قتل عام کو روکنے کے سلسلے میں ہندو انتہا پسندوں اور ان سے وابستہ تنظیموں پر پابندی عائد کرنی چاہیے اور ہندوستان کو دنیائے اسلام سے الگ تھلگ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانا چاہیے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 2 =