ایران میں کرونا وائرس کی تشخیص کی لیبارٹریز کی تعداد 50 تک پہنچ گئی

تہران، ارنا – عالمی ادارہ صحت کے نمائندے نے کہا کہ ایرانی صحت کا نظام کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے طاقتور ہے اور قریب مستقبل میں ایران میں کرونا وائرس کی تشخیص کی لیبارٹریز کی تعداد50 تک پہنچ جائے گی۔

یہ بات ریچرڈ برنان جنہوں نے ایران میں کرونا بیماری کے انتظام کا مطالعہ کرنے کے لئے ڈبلیو ایچ او کی ٹیم کے ساتھ ایران میں آئے ہے، ارنا کے نمائندے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے اندر کرونا وائرس کی تشخیص سے متعلق لیبارٹریز کی تعداد 22 ہے جو جلد ہی ان کی تعداد 50 تک پہنچ جائے گی۔

ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک ملک کے اندر مجموعی طور پر 3ہزار 513 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 107 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں اور 739 افراد کا علاج بھی ہوچکے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 1 =