ایران میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 107 تک پہنچ گئی

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک ملک کے اندر مجموعی طور پر 3ہزار 513 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 107 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں اور 739 افراد کا علاج بھی ہوچکے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ایرانی محکمہ صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ "کیانوش جہانپور" نے جمعرات کے روز کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز سے اب تک ملک کے اندر 591 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں اور مجموعی طور پر ہزار 513 افراد کرونا وائرس سے مبتلا ہوگئے ہیں  جن میں سے 1352کا تعلق صوبے تہران، 333 کا تعلق صوبے گیلان، 121 کا تعلق صوبے مازندارن، 60 کا تعلق صوبے سمنان، 37 کا تعلق صوبے گلستان، 65 کا تعلق صوبے مشرقی آذربائیجان، 18کا تعلق صوبے کردستان، 22 کا تعلق صوبے کرمانشاہ، 11 کا تعلق صوبے ایلام، 30 کا تعلق صوبے لرستان،63 کا تعلق صوبے خوزستان، 68 کا تعلق صوبے فارس، 15 کا تعلق صوبے زنجان، 8 کا تعلق صوبے مرکزی، 111 کا تعلق صوبے قزوین، 173 کا تعلق صوبے البرز، 386 کا تعلق صوبے قم، 9 کا تعلق صوبے چہارمحال و بختیاری، 18 کا تعلق صوبے کرمان، 8 کا تعلق صوبے سیستان و بلوچستان، 89 کا تعلق صوبے خراسان رضوی، 19 کا تعلق صوبے سیستان و بلوچستان، 10 کا تعلق صوبے مغربی آذربائیجان، 16 کا تعلق صوبے ہمدان، 2کا تعلق صوبے کہگیلویہ و بویر احمد، 3 کا تعلق صوبے بوشہر، 7 کا تعلق صوبے یزد  اور 3 کا تعلق صوبے شمالی خراسان سے ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 12 =