4 مارچ، 2020 7:20 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83702150
0 Persons
پاک ایران وزرائے خارجہ کا افغان صورتحال کا جائزہ

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران باہمی تعلقات سمیت کرونا وائرس کی روک تھام اور افغانستان کی تازہ ترین تبدیلیوں کا جائزہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق "محمد جواد ظریف" اور "شاہ محمود قریشی" نے آج بروز بدھ کو ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران علاقے میں کرونا وائرس کی روک تھام سے متعلق ضروری اقدامات سمیت باہمی دلچسبی امور اور افغانستان کی تازہ ترین تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اس سے پہلے اپنے روسی، آسٹرین، سوئس اور نارویجین ہم منصبوں سے ٹلی فونک رابطہ کیا اور ان سے دنیا میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی تازہ ترین صورتحال سمیت اس کیخلاف مقابلے کرنے کے طریقوں سے متعلق بات چیت کی۔

واضح ہے کہ ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک مجموعی طور پر ملک کے اندر 2 ہزار 922 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 92 افراد جاں بحق اور 552 افراد کا علاج ہوچکے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 2 =