زرتشتی برادری ایرانی عوام کی صحت کیلئے دعائیہ تقریب کا انعقاد کریں گے

یزد، ارنا- ایرانی صوبے یزد کی زرتشتی برادری کے سربراہ نے کہا کہ وہ بدھ کی رات ایرانی عوام کی صحت کیلئے دعائیہ تقریب کا انعقاد کریں گے۔

 ان خیالات کا اظہار "منوچہر ارغوانی" نے بدھ کے روز ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ زرتشتی برداری آج کی رات، اپنے اپنے گھروں میں ایرانی عوام کی صحت کیلئے اوستا کی کتاب کے ایک حصہ کو پڑھ لیں گے۔

ارغوانی  کا کہنا ہے کہ زرتشتی برادری کے مذہب میں بہت خاص اور مقدس دنوں ہیں جن میں سے ایک "ورہرام ایزد" ہے جو مثبت پالس سے بھر پور ہے اور لوگ اسی دن کے موقع پر مل کر ایک دوسرے کو تقویت بخشتے ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی صوبے یزد میں 6 ہزار سے زائد زرتشتی پیرو کار موجود ہیں جو یزد، اردکان اور تفت کے شہروں میں رہائش پذیر ہیں۔

 واضح رہے کہ اب تک صوبے یزد میں 6 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 2 جاں بحق ہوگئے اور 4 افراد بھی زیر علاج ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اب تک مجموعی طور پر ملک کے اندر 2 ہزار 922 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 92 افراد جاں بحق اور 552 افراد کا علاج ہوچکے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 1 =