ایران کرونا وائرس کی روک تھام پر پوری طرح تیار ہے: عالمی ادارہ صحت

تہران، ارنا- عالمی ادارہ صحت کے نمائندوں نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے پوری طرح تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا یقین ہے کہ قریب مستقبل میں کرونا وائرس کے بحران پر قابوپائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے نمائندوں اور چینی ماہرین نے آج بروز بدھ  کو ایران میں کرونا وائرس کے مریضوں کے علاج سے متعلق "مسیح دانشوری" ہسپتال کا دورہ کیا تا کہ وہ کرونا وائرس کی روک تھام  سے متعلق کیے گئے اقدمات کا قریب سے جائزہ لے سکیں۔

اس موقع پر عالمی ادارہ صحت کے نمائندوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے پوری طرح تیار ہے اور ہمارا یقین ہے کہ قریب مستقبل میں کرونا وائرس کے بحران کا کنٹرول ہوجائے گا۔

انہوں نے کرونا وائرس کیخلاف مقابلہ کرنے کیلئے ایرانی محکمہ صحت کی کوششوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں وبائی امراض کی روک تھام کیلئے بے پناہ صلاحیتں موجود ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے نمائندوں نے ایران میں کرونا وائرس کی روک تھام اور کنٹرول کی اہم وجہ عالمی اور عوامی تنظیموں کیساتھ تعمیری تعاون ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اب تک مجموعی طور پر ملک کے اندر 2 ہزار 922 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 92 افراد جاں بحق اور 552 افراد کا علاج ہوچکے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 9 =