ایرانی شارٹ انیمیشن کی آسکر میلے میں نمائش ہوگی

تہران، ارنا- ایرانی خاتون فنکار کی بنائی گئی شارٹ انیمیشن Song Sparrow کو 2021 عالمی آسکر میلے میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق خاتون ایرانی فلم ساز "فرزانہ امیدوار نیا" کی بنائی گئی شارٹ انیمیشن Song Sparrow کو لیبو فلم فیسٹیول میں سب سے بہترین انیمیشن کے ایوارڈ سے نوازا گیا اور اس کامیابی کے حصول کیساتھ اس انمیشین کو آسکر عالمی میلے میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ Song Sparrow ایران اور ڈنمارک کی بنائی گئی مشترکہ انیمیشن ہے جو 10 منٹس پر مشتمل ہے۔

اس انمیشین  کی کہانی پناہ گزینوں کی زندگی پر ہے اور اب تک اس کو 40 سے زائد مختلف بین الاقوامی میلوں میں نمائش کیلئے پیش کیا گیا ہے اور 7 مختلف ایوارڈز سے بھی نوازا گیا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 12 =