ایران اور روس کے وزرائے خارجہ کا شامی علاقے ادلب پر تبادلہ خیال

 تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے وزرائے خارجہ نے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، شامی علاقے ادلب اور آستانہ امن عمل سے متعلق بات چیت کی۔

تفصیلات کے مطابق "محمد جواد ظریف" اور "سرگئی لارورف" نے آج بروز بدھ کو ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران کرونا وائرس کی روک تھام سے متعلق ایرانی اقدامات سمیت باہمی اقتصادی تعلقات پر بات چیت کی۔

 اس کے علاوہ دونوں فریقین نے شامی علاقے ادلب اور آستانہ امن عمل پر تبادلہ خیال کیا۔

 یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ممکلت ڈاکٹر حسن روحانی نے بھی حالیہ دنوں کے دوران اپنی روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

انہوں نے اس ٹیلی فونک رابطے کے دوران شامی علاقے ادلب کی حالیہ تبدلیوں پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آستانہ امن عمل کے معاہدوں کا جلد از جلد نفاذ کرنا ہوگا تا کہ شام میں قیام امن برقرار ہوجائے اور دہشتگردی کی لعنت جڑ سے ختم ہوجائے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 3 =