4 مارچ، 2020 3:38 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83701857
0 Persons
اوپیک کا 178 ویں اجلاس، ایرانی وزیر تیل ویانا پہنچ گئے

لندن، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر تیل "بیژن نامدار زنگنہ" اوپیک کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کرنے کیلئے ویانا پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق تیل برآمد کرنے والے ممالک کی عالمی تنظیم اوپیک کے 178 ویں اجلاس کا وزرا کی سطح پر 5 اور 6 مارچ کو ویانا میں انعقاد ہوگا۔

یہ اجلاس "اویپک پلاس" کے عنوان کے تحت انعقاد کیا جائے گا جس میں اوپیک اور غیر اوپیک ممبر شریک ہوں گے۔

 منعقدہ اس اجلاس میں تیل برآمد کرنے والے ممالک کے وزرا، کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے منفی اثرات کو کم کرنے کیلئے تیل کی پیداوار میں کمی کا جائزہ لیں گے۔

 یہ بات قابل ذکر ہے کہ دنیا میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے تیل کی عالمی مانگ میں کمی نظر آئی ہے۔

 واضح رہے تیل برآمد کرنے والے ممالک بشمول چین کیجانب سے تیل کی بہت کم خریداری کی جا رہی ہے اور اس بات کی وجہ یہ ہے ملک میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے بعض مینوفیکچرینک صنعتوں کی بندش ہوگئی ہے۔

 اس کے علاوہ کرونا وائرس کے منفی اثرات کے تحت عالمی سطح پر نقل و حمل میں کمی نظر آئی ہے اوراس بات کی بنا پر تیل کی عالمی مانگ میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

 یہ بات قابل ذکر ہے کہ اوپیک اراکین نے گزشتہ سال کے دسمبر مہینے کے دوران تیل کی پیداور میں کمی کا فیصلہ کیا تھا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 9 =