ایران میں کورونا وائرس کی شکست سے متعقلہ عالمی کارٹون مقابلے کا انعقاد ہوگا

تہران، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران میں "ہم کورونا کو شکست دیں گے" کے عنوان سے عالمی کارٹون مقابلے کا انعقاد کیا جائے گا۔

منعقد ہونے والے مقابلے کا مقصد سماجی بحرانوں میں معاشرے کی حوصلہ افزائی ہے جس میں دنیا کے تمام کارٹونسٹ شریک ہوسیتے ہیں۔
ایرانی شہر شیراز کی میڈیکل سائنسز اور دوسرے ثقافتی ادارے سمیت سینٹر آف بصری آرٹس ، روایت فتح" ثقافتی فاؤنڈیشن ، وزارت ثقافت اور اسلامی گائیدنس کے محکمہ بصری آرٹس ، صوبے فارس کے ثقافت اور اسلامی گائیدنس کے ادارہ اور صدارتی ڈپٹی برائے تعلیمی اور ٹیکنالوجی امور کے درمیان باہمی تعاون کے ذریعہ اس مقابلے کا انعقاد کیا جائے گا۔
چونکہ کورونا مسئلہ عالمی مسئلہ ہے ، اس مختصر عرصے کے دوران اس مقابلے کو خوب پزیرائی ملی ہے اور یہ اقدام معاشرے سے متعلقہ بصری آرٹ مواصلات کے شعبے میں دیگر موثر تحریکوں کے آغاز کا باعث بنے گا۔
کارٹونسٹ افراد 30 مارچ تک اپنے کاموں کو  coronacontest@gmail.com بھیج کرسکتے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 7 =