4 مارچ، 2020 3:16 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83701811
0 Persons
ایران میں کرونا وائرس سے 92 افراد جاں بحق

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک ملک کے اندر مجموعی طور پر 2 ہزار 922 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 92 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں اور 552 افراد کا علاج بھی ہوچکے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ایرانی محکمہ صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ "کیانوش جہانپور" نے بدھ کے روز کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز سے اب تک ملک کے اندر 586 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 253 کا تعلق صوبے تہران، 35 کا تعلق صوبے گیلان، 9 کا تعلق صوبے مازندارن، 8 کا تعلق صوبے سمنان، 9 کا تعلق صوبے گلستان، 9 کا تعلق صوبے مشرقی آذربائیجان، 4 کا تعلق صوبے کردستان، 15 کا تعلق صوبے کرمانشاہ، 7 کا تعلق صوبے ایلام، 5 کا تعلق صوبے لرستان،27 کا تعلق صوبے خوزستان، 14 کا تعالق صوبے فارس، 6 کا تعلق صوبے زنجان، 8 کا تعلق صوبے مرکزی، 25 کا تعلق صوبے قزوین، 19 کا تعلق صوبے البرز، 101 کا تعلق صوبے قم، ایک کا تعلق صوبے چہارمحال و بختیاری، 14 کا تعلق صوبے کرمان، 8 کا تعلق صوبے سیستان و بلوچستان، 8 کا تعلق صوبے خراسان رضوی اور ایک کا تعلق صوبے شمالی خراسان سے ہے۔

جہانپور نے مزید کہا کہ گزشتہ روز سے اب تک کرونا وائرس کا شکار 15 افراد جان بحق ہوگئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب تک ملک میں مجموعی طور پر 2 ہزار 922 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 92 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں اور 552 افراد کا علاج بھی ہوچکے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 8 =