ظریف کا ناروین وزیر خارجہ سے رابطہ؛ کرونا پر تبادلہ خیال

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے ناروین ہم منصب کے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے میں کرونا وائرس سے نمٹنے کیلیے دونوں ممالک کے باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

محمد جواد ظریف نے گزشتہ روز اپنی ناروین ہم منصب محترمہ خاتون 'اینه ماری اریکسون سوریڈه' کے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے میں خطے کے کرونا وائرس سے لڑنے کیلیے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون پر گفتگو کی۔

گزشتہ روز ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے آئندہ دنوں میں ایرانی وزیر خارجہ بعض یورپی ہم منصبوں اور یورپی کمیشن کے ساتھ کرونا وائرس کی روک تھام کیلیے باہمی مشترکہ تعاون کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک ملک کے اندر مجموعی طور پر 2 ہزار 922 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 92 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں اور 552 افراد کا علاج بھی ہوچکے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 15 =