ایرانی سپریم لیڈر کا کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے اصولوں اور ہدایات پر عمل پیرا ہونے پر زور

تہران، ارنا – قائد اسلامی انقلاب نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے اصولوں اور ہدایات پر عمل پیرا ہونے پر زور دیا اور فرمایا ہے کہ اس ہدایات کی خلاف ورزی نہیں کی جانی چاہئے کیونکہ خدا نے ہمیں اپنی اور دوسروں کے صحت کے لئے ذمہ دار قرار دے دیا۔

ان خیالات کا اظہار "آیت اللہ سید علی خامنہ ای" نے منگل کے روز یوم شجرکاری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر دنیا کے متعدد ممالک کو وائرس کورونا کے شکار کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ ایرانی عہدیداروں نے پہلے دن سے ہی ، اعتماد ، دیانت اور شفافیت کے ساتھ اطلاع دی اور عوام کو آگاہ کیا لیکن ظاہر ہے کچھ دیگر ممالک میں جہاں یہ مرض زیادہ سنگین اور عام ہے ، اعداد و شمار پوشیدہ ہے اور ہم ان کے صحت یابی کے لئے دعا کرتے ہیں۔
آیت اللہ علی خامنہ ای نے کورونا وائرس سے بچنے کے لئے حکام کی سفارشات اور ہدایات پر عمل کرنے پر زور دیا اور فرمایا کہ ان ہدایات کی خلاف ورزی نہیں کی جانی چاہئے کیونکہ کیونکہ خدا نے ہمیں اپنی اور دوسروں کے صحت کے لئے ذمہ دار قرار دے دیا اور لہذا معاشرے کے صحت کی مدد کریں اور بیماری کے پھیلاؤ کو روکیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 13 =