ایران میں کرونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 77 تک پہنچ گئی

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک ملک کے اندر مجموعی طور پر 2 ہزار 336 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 77 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں اور 435 افراد کا علاج بھی ہوچکے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ایرانی محکمہ صحت کے نائب سربراہ "علیرضا رئیسی" نے منگل کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں کے دوران 835 افراد ملک میں کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 11 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب صوبے تہران، قم اور گیلان سب سے زیادہ کرونا وائرس سے متاثر ہیں۔

رئیسی نے کہا کہ اب تک 8 ہزار 532 سے زائد افراد کرونا وائرس کی وجہ سے ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے 5 ہزار 737 افراد سے کرونا وائرس کا ٹیسٹ لیا گیا ہے اور ان فراد میں سے 2 ہزار 366 افراد کے ٹیسٹ کا جواب مثبت ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ اب تک پوری دنیا میں 91 ہزار 318 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 3 ہزار 131 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں اور 48 ہزار 291 افراد کا علاج ہوچکے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 6 =