ایرانی چابہار پورٹ میں سرمایہ کاری کی شرکت کیلیے 53 کمپنیوں کا اعلان

چابہار، ارنا - ایرانی صوبے سیستان و بلوچستان کی پورٹس اینڈ شپنگ تنظیم کے دائریکٹر مینجر نے کہا ہے کہ جنوبی چابہار بندرگاہ میں سرمایہ کاری کیلیے 53 کمپنیوں نے شرکت کے لیے اپنی تیاری کا اعلان کیا۔

یہ بات بہروز آقایی نےآج بروز منگل ارنا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ ایک سال کے دوران 170 ملکی اور غیر ملکی وفود نے ملک کی سب سے بڑی سمندری بندرگاہ 'چابہار' کا دورہ کیا ہے اور 53 کمپنیاں اس بندرگاہ میں سرمایہ کاری کے لئے تیار ہیں۔

آقایی نے کہا کہ چابہار کی شہید بہشتی بندرگاہ میں سرمایہ کاری کیلیے 53 کمپنیوں کی شرکت کی درخواست اس بندرگاہ کی ترقی کے لیے ایک اہم موڑ ہے اور چابہار بندرگاہ اپنی اہم جغرافیائی پوزیشن اور آزاد پانیوں سے منسلک ہونے کی وجہ تجارت کی مین ایک اہم کردار ادا کرے گی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 1 =