2 مارچ، 2020 11:03 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83699194
0 Persons
عراقی وزیر خارجہ کا ایران سے تعلقات کے فروغ پر زور

بغداد، ارنا- عراقی وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب کیساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔

تفصیلات کے مطابق "محمد علی الحکیم" نے پیر کے زور "محمد جواد ظریف" کیساتھ ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک، دو دوست اور برادر ملکوں کے ارمانوں کے حصول کیلئے تمام شعبوں میں ایران سے اسٹریٹجک شراکت داری کے فروغ  پر دلچسبی رکھتا ہے۔

 اس کے علاوہ دونوں فریقین نے علاقے میں قیام امن او استحکام اور علاقائی مسائل کے حل کی کوششوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر زور دیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 0 =