ایرانی وزیر خارجہ کی بھارتی مسلمانوں کیخلاف تشدد کی مذمت

تہران، ارنا-  اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے بھارت میں مسلمانوں کیخلاف منظم یافتہ تشدد کی مذمت کی۔

تفصیلات کے مطابق "محمد جواد ظریف" نے پیر کے روز ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، بھارت میں مسلمانوں کیخلاف منظم یافتہ تشدد کی نئی لہر کی مذمت کرتا ہے۔

ظریف نے مزید کہا کہ ایران صدیوں سے بھارت کا دوست رہا ہے۔ ہم بھارتی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ تمام بھارتی شہریوں کی خوشحالی کو یقینی بنائے اور اس بے ہودہ قتل و غارت گری کو جاری نہ رہنے دیں۔ آگے کا راستہ مکالمہ اور قانون کی حکمرانی پر مبنی ہونا چاہئے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز کے دوران بھارت اور 18 سے زائد یورپی ممالک کے شہریوں نے بھارت میں مسلمانوں کیخلاف تشدد کی وجہ سے دھرنوں اور احتتاج کرتے ہوئے اس حادثے میں ملوث افراد کیخلاف فوری اقدمات اٹھانے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ بھارتی دارالحکومت دہلی میں اب تک مسلمانوں کیخلاف تشدد اور کشیدگی میں 46 افراد جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 8 =