تین یورپی ممالک کا کرونا وائرس کی روک تھام پر ایران سے یکجہتی کا اظہار

لندن، ارنا- تین یورپی ممالک بشمول برطانیہ، فرانس، جرمنی نے ایک بیان میں ایران میں کرونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کردیتے ہوئے کہا کہ اس صورتحال پر قابو پانے کیلئے ان کی امدادی کھیپیں جلد ایران پہنچیں گی۔

تفصیلات کے مطابق  یورپی ممالک کی امدادی کھپیں کرونا وائرس ٹیسٹ کی کٹس، مخصوص دستانے اور حفاظتی کپڑے پر مشتمل ہیں جو آج کی رات تہران پہنچیں گی۔

اس کے علاوہ ان تین یورپی ممالک نے عالمی ادارہ صحت اور دیگر بین الاقوامی اداروں کے ذریعے ایران کو 5 ملین یورو مالی امداد بھیج دیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی برطانیہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر "حمید بعیدی نژاد" نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے تین یورپی ملکوں بشمول برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی امدادی کھیپیں آج رات ایران پہنچیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی طبی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ایرانی انجینئرز اور تکنیکی ماہرین کی کوششوں کے علاوہ ہم برطانوی حکام سے ہم آہنگی کے ذریعے بازار سے کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے کچھ انتہائی ضروری طبی مصنوعات خریدنے جار رہے ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان "سید عباس موسوی" نے امریکہ کیجانب سے پیش کی گئی امداد کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بعض ممالک نے ایران سے کرونا وائرس کی روک تھام میں تعاون پر دلچسبی کا اظہار کریا ہے اور ہم بھی اس حوالے سے دیگر ممالک سے تعاون کریں گے کیونکہ ایک عالمی مسئلہ جس کو حل کرنا ہوگا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 15 =