کرونا وائرس کی روک تھام؛ یورپی ممالک کی امدادی کھیپیں ایران پہنچیں گی

لندن، ارنا- برطانیہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کہا کہ کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے تین یورپی ملکوں بشمول برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی امدادی کھیپیں آج رات ایران پہنچیں گی۔

ان خیالات کا اظہار "حیمد بعیدی نژاد" نے پیر کے روز ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی طبی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ایرانی انجینئرز اور تکنیکی ماہرین کی کوششوں کے علاوہ ہم برطانوی حکام سے ہم آہنگی کے ذریعے بازار سے کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے کچھ انتہائی ضروری طبی مصنوعات خریدنے جار رہے ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان "سید عباس موسوی" نے امریکہ کیجانب سے پیش کی گئی امداد کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بعض ممالک نے ایران سے کرونا وائرس کی روک تھام میں تعاون پر دلچسبی کا اظہار کریا ہے اور ہم بھی اس حوالے سے دیگر ممالک سے تعاون کریں گے کیونکہ ایک عالمی مسئلہ جس کو حل کرنا ہوگا۔

 واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے کرونا وائرس ٹیسٹ کی ایک لاکھ کٹس سمیت دیگر طبی سہولیات پر مشتمل ایک کھیپ کو ایران بھیج دیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی امدادی کھیپ میں 8 ٹن مختلف قسم کی ادویات بھی موجود ہیں جس کو ایک فوجی ہوائی جہاز کے ذریعے دبئی ایئرپورٹ سے ایران بھیجا گیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے ایک عہدیدار کے مطابق، امداد کے علاوہ 6 طبی ٹیمیں، لیبارٹری سائنس کے ماہرین اور وبائی امراض کے ماہرین، ایران کو کرونا وائرس کی شناخت اور اس پر قابو پانے میں مدد کرتے ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اب تک اسلامی جمہوریہ ایران میں کرونا وائرس کا شکار افراد میں سے 66 جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 10 =