2 مارچ، 2020 7:01 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83698997
0 Persons
عالمی ادارہ صحت کی امدادی کھیپ ایران پہنچ گئی

تہران، ارنا- کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے عالمی ادارہ صحت کی امدادی کھیپ ایران پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے کرونا وائرس ٹیسٹ کی ایک لاکھ کٹس سمیت دیگر طبی سہولیات پر مشتمل ایک کھیپ کو ایران بھیج دیا ہے۔

اس کےعلاوہ عالمی ادارہ صحت کے نمائندے بھی کرونا وائرس کے پھیلا کا جائرہ لینے کیلئے ایران کا دورہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی امدادی کھیپ میں 8 ٹن مختلف قسم کی ادویات بھی موجود ہیں جس کو ایک فوجی ہوائی جہاز کے ذریعے دبئی ایئرپورٹ سے ایران بھیجا گیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے ایک عہدیدار کے مطابق، امداد کے علاوہ 6 طبی ٹیمیں، لیبارٹری سائنس کے ماہرین اور وبائی امراض کے ماہرین، ایران کو کرونا وائرس کی شناخت اور اس پر قابو پانے میں مدد کرتے ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اب تک دنیا کے 50 ممالک بشمول ایران، چین، امریکہ، فرانس، آسٹریلیا، تھائی لینڈ، ملائیشیا، جنوبی کوریا، جاپان، کینیڈا، سوئڈن، سپین اور متحدہ عرب امارات کو کرونا وائرس کا شکار ہے۔

دنیا میں کرونا وائرس کا شکار افراد میں سے اب تک تین ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 4 =