ایرانی صوبے آذربائیجان شرقی سے 310 ملین ڈالر زرعی مصنوعات کی برآمدات

تبریز، ارنا – ایرانی صوبے آذربائیجان شرقی کی زرعی جہاد تنظیم کے ڈپٹی برائے منصوبہ بندی اور معاشی امور نے کہا ہے کہ رواں سال کے دوران اس صوبے سے 310 ملین ڈالر زرعی مصنوعات برآمد کی گئی ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں میں 40 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

یہ بات "فیروز باقرزادہ" نے پیر کے روز صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہ کہ برآمد ہونے والی مصنوعات کے 67 فیصد باغ کی مصنوعات ہیں اور ان میں سے آدھی کشمش ہیں۔
باقرزادہ نے کہا کہ مشرقی آذربائیجان سے برآمدات میں 12.5 فیصد زرعی مصنوعات ہیں اور کل زرعی مصنوعات کی برآمدات میں ایران کا حصہ ساڑھے چار فیصد ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مشرقی آذربائیجان کی زرعی مصنوعات کی سالانہ پیداواری گنجائش 50 لاکھ ٹن ہے جس صوبے میں پیدا ہونے والی زرعی مصنوعات کا 70 فیصد دوسرے صوبوں اور باقی 30 فیصد بیرون ملک میں برآمد کی جاتی ہیں۔
ایرانی صوبے آذربائیجان شرقی کی زرعی جہاد تنظیم کے ڈپٹی برائے منصوبہ بندی اور معاشی امور نے کہا کہ رواں سال برآمدات کی مقدار میں اضافہ بونے کی وجہ عراق اور افغانستان کی برآمدات ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبے آذربائیجان شرقی میں 40 لاکھ ٹن زرعی مصنوعات کی تبدیلی اور تکمیلی صنعت قائم کی گئی تھی جن مصنوعات کی برآمدات اور قیمت میں بہت اچھا اثر ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق، اس اراضی کی 74 ہیکٹر مشرقی آذربائیجان کے باغات پر مشتمل ہے جہاں ایک ملین 200 ہزار ہیکٹر پر زرعی اراضی ہے۔ مشرقی آذربائیجان میں ہر سال تقریبا پانچ ملین ٹن زرعی مصنوعات تیار ہوتی ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 8 =