ویانا میں منشیات سے متعلق اجلاس کا آغاز؛ ایران کی شرکت

لندن، ارنا- ویانا میں منشیات سے متعلق 63 ویں کمیشن کے اجلاس کا آغاز کیا گیا جس میں ایرانی ادراہ برائے انسداد منشیات کے سربراہ "اسکندر مومنی" کی قیادت میں ایران کے ایک وفد نے حصہ لیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار ویانا کی بین الاقوامی تنظیموں میں تعنیات اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب "کاظم قریب آبادی" نے کیا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ مومنی،اس اجلاس کے موقع پر اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات کے چیف ایگزیکٹو، انٹرنیشنل نارکوٹکس کنٹرول بورڈ کے سربراہ اور اجلاس میں موجود کچھ وفود کے سربراہوں سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اقوام متحدہ میں منشیات سے متعلق منعقدہ اجلاس میں اقوام متحدہ کے رکن ممالک کے مختلف وفود سمیت، مختلف بین الاقوامی اورعلاقائی تنظیموں کے نمائندے حصہ لیں گے۔

 منعقدہ اس اجلاس میں انسداد منشیات سے متعلق بین الاقوامی معاہدوں کے نفاذ سمیت، گزشتہ اجلاس میں بین الاقوامی، علاقائی اور قومی سطح پر منشیات کیخلاف کیے گئے وعدوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 1 =