2 مارچ، 2020 3:04 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83698657
0 Persons
ایران اور عمان مشترکہ فلم بنائیں گے

تہران، ارنا- ایرانی ادارہ برائے ثقافت اور اسلامی تعلقات کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ ایران اور عمان مستقبل قریب میں مشترکہ فلم بنائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار "سید محسن ہاشمی" نے آج بروز پیر کو عمان میں منعقدہ بین الاقوامی کتاب میلے کے موقع پرعمانی الشبیبہ اخبار کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور عمان کے درمیان سینما صنعت میں تعاون کا آغاز ہوچکا ہے اور ان دونوں ملکوں کے درمیان ایک مشترکہ فلم بنانے کیلئے ایک معاہدے پر دستخط بھی کیا گیا ہے۔

ہاشمی نے دونوں ملکوں کے درمیان سماجی اور ثقافتی مشترکات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ  ایران اور عمان کے درمیان مشترکہ فلم بنانے سے باہمی سماجی تعلقات میں اضافہ ہوجائے گا۔

ایرانی ادارہ برائے ثقافت اور اسلامی تعلقات کے نائب سربراہ کہا کہ اس فلم کا مرکزی خیال ایک محبت کی کہانی ہے جس کے ذریعے دونوں ممالک کے مابین بہت سے سماجی اور ثقافتی تعلقات اور جڑیں عوام کے سامنے پیش کی جاتی ہیں۔

انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی تعلقات کی تاریخ کا ذکر کرتے ہوئے کہ آج یہ ثقافتی تعلقات اپنی بلندترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

ہاشمی نے عمان میں بین الاقوامی کتاب میلے میں ایران کی شرکت دونوں ممالک کے مابین ثقافتی تعاون کے روشن پہلو کی مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم باہمی تعاون کو جاری رکھنے اور دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تعلقات کو گہرا کرنے میں بہت دلچسپی رکھتے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ ایران اور عمان کے درمیان بہترین تعلقات اور تعاون ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 6 =