2 مارچ، 2020 12:03 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 83698199
0 Persons
امریکی امداد پر اعتماد نہیں کرتے ہیں: ایران

تہران، ارنا – ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کورونا وائرس سے مقابلے کے لئے امریکی حکام کے ایران کی مدد کے دعوی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ان کے امداد پر اعتماد نہیں کرتے ہیں اور ہمیں زبانی مدد کی ضرورت نہیں ہے۔

یہ بات "سید عباس موسوی" نے پیر کے روز اپنی پریس کانفرنس جو بطور ویڈیو کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا  کہ ہم نے دیکھا ہے کہ چین کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد سے دوسرے بحرانوں کی طرح عالمی اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے جس سلسلے میں ، کوئی بھی ملک یہ نہیں کہہ سکتا کہ ہم متاثر نہیں ہیں۔
موسوی نے کہا کہ ایرانی وزارت خارجہ سمیت تمام اداروں اور تنظیموں نے اس مسئلے کی قریب سے پیروی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دوست ممالک ایران کو بڑی مدد فراہم کرتے ہیں اور کچھ ممالک نے بھی مدد کی درخواست کی اور ہم دوسرے ممالک کی مدد کے لئے تیار ہیں کیونکہ ہم دیکھتے ہیں کہ یہ مسئلہ عالمی مسئلہ بن گیا ہے تاہم خاص طور پر بیرون ملک میں فارسی میڈیا لوگوں کے حوصلے پست کرنے کے لئے کوشاں ہیں ہم انہیں مشورہ دیتے ہیں کہ اس صورتحال کو غلط استعمال نہ کریں۔
انہوں نے امریکی وزیر خارجہ مائک پمپیو کی جانب سے سوئٹزرلینڈ کے ذریعہ ایران کو باضابطہ پیغام بھیجنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم امریکی ارادوں پر بھروسہ نہیں کرسکتے ہیں اگر وہ خیر خواہ تھے تو اس سے پہلے کہ ہم اس معاملے کو میڈیا کے سامنے لائیں ، اسے ہماری مدد کرنی چاہئے تھی۔ ہم احتیاط سے ان کے طرز عمل پر عمل کرتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ وہ ایرانی عوام کی کمزوری کے لئے کیا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اس طرح کی امدادوں پر اعتماد نہیں ہے کیونکہ ہم ان کے ارادوں پر شکوہ رکھتے ہیں اور ہم زبانی امداد لینے پر تیار نہیں ہیں۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم نے دیکھا کہ امریکی عہدیداروں نے سوئٹزرلینڈ کے ذریعہ تیار کردہ انسانی امدادی چینل کے لئے رکاوٹیں کھڑی کیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 7 =