1 مارچ، 2020 9:42 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83697584
0 Persons
ایران کا ہوائی سفروں میں سہولت کاری پر عمان کا شکریہ

تہران، ارنا- ایران میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے خلیج فارس ممالک نے ایران سے اپنی پروازوں کو معطل کردی گئی لیکن سطلنت عمان نے اس حوالے سے منسوخ کی گئی پروازوں میں موجود ایرانی مسافروں کی منتقلی کیلئے مدد کی۔

اس سلسلے میں عمان میں تعنیات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے سلطنت عمان کے بادشاہ "ہیثم بن طارق" اور عمانی محکمہ خارجہ کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

رپورٹ کے مطابق علامہ محمد رضا نوری شاہرودی نے اتوار کے روز ایران میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے ایران سے علاقائی پروازوں کی منسوخی کا ذکر کیا اور کہا کہ عمانی محکمہ خارجہ اور اعلی حکام کے تعاون سے پروازوں کی منسوخی کے ابتدائی لمحات میں فلائٹ لائسنس دینے میں دونوں ممالک کے مابین اچھا تعاون رہا۔

ایرانی سفیر نے فارس خلیج ہوائی اڈوں پر پھنسے گئے ایرانی مسافروں کو دبئی سے مسقط ائیرپورٹ کی منتقلی اور ان کی آمد و رفت کیلئے سہولیات فراہم کرنے پر سطنت عمان کا شکریہ ادا کیا۔ 

 یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دنوں کے دوران، ایرانی ہوائی جہازوں کے ذریعہ مسقط بین الاقوامی ہوائی اڈے سے خلیج فارس میں مقیم عمانی شہریوں اور ایرانیوں سمیت مسافروں کی نقل و حمل کیلئے مختلف فلائٹ لائسنس جاری کیے گئے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 15 =