1 مارچ، 2020 7:21 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83697460
0 Persons
ایرانی خاتون نے آسٹرین کراٹے مقابلوں کا ٹائٹل جیت لیا

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کی خاتون کھیلاڑی نے آسٹریا میں منعقدہ کراٹے ون مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک طلائی تمغہ جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق کراٹے ون مقابلوں کے تیسرے دور کا آسٹریا کے شہر سالزبرگ میں انعقاد کیا گیا جس میں 88 ممالک سے آئے ہوئے 625 کھیلاڑیوں نے حصہ لیا تھا۔

یہ مقابلے ٹوکیو اولمپک کوالیفائر مقابلے بھی ہیں اور اسلامی جمہوریہ ایران نے بھی خواتین اور مردوں کے دونوں حصوں میں ان مقابلوں میں شرکت کی۔

کراٹے ون مقابلوں کے سلسلے میں آج بروز اتوار کو خاتون ایرانی کھیلاڑی "حمیدہ عباسعلی" نے 68 کلوگرام کی کیٹیگری میں اطالوی حریف کیخلاف کھیلے گئے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک طلائی تمغے کو اپنے نام کرلیا۔

انہوں نے اس سے پہلے ٹیونس، بلغاریا،قازقستان اورسپین کی حریفوں کو جارحانہ انداز شکست دی تھی۔

حمیدہ عباسعلی نے ان کامیابیوں کے حصول کیساتھ ٹوکیو میں منعقدہ 2020 اولمپک مقابلوں کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 10 =