1 مارچ، 2020 6:32 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83697408
0 Persons
مہران سرحد میں تجارتی سرگرمیاں بحال

ایلام، ارنا- صوبے ایلام کے کسٹم ادارہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ مہران سرحد از سرنو کھول گئی ہے اور اس علاقے میں تجارتی سرگرمیاں بحال ہوگئی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار "روح اللہ غلامی" نے اتوار کے روز ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج صبح سے عراقی کسٹمز میں ایران سے آنے والی مصنوعات کی کسٹم کلیئرنس جاری ہیں اور مہران بارڈر پر ایرانی ٹرکوں کے داخلے اور مصنوعات کی لوڈنگ کا عمل معمول کے مطابق ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے ایلام کے ڈپٹی گورنر جنرل برائے سیاسی امور نے کہا تھا کہ مہران سرحد تا حکم ثانی بند ہے اور اس میں برآمدات کا عمل اور زائرین کی آمد و رفت پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ مہران سرحدی شہر، صوبے ایلام کے جنوب مغرب کے 85 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے جس میں واقع مہران بین الاقوامی سرحد، عراق میں جانے والے زائرین سمیت برآمدی سامان پر مشتمل ٹرکوں کی آمد و رفت کا سب سے اہم راستہ ہے۔

حالیہ مہینوں کے دوران مہران سرحد میں زائرین کی آمد ورفت سمیت تجارتی سرگرمیوں کو مشکلات کا شکار ہوگئے تھے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
9 + 3 =