1 مارچ، 2020 3:30 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83697172
0 Persons
ایران میں کرونا وائرس کا شکار 54 افراد جاں بحق

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک ملک کے اندر 978 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 54 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ایرانی محکمہ صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ "کیانوش جہانپور" نے اتوار کے روز ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  گزشتہ روز سے اب تک 385 افراد کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ کا جواب مثبت ہوگیا ہے۔

جہانپور نے کہا کہ ان افراد میں سے 30 کا تعلق صوبے قم، 170 کا تعلق صوبے تہران، 28 کا تعلق صوبے گیلان، 44 کا تعلق صوبے مرکزی، 13 کا تعلق صوبے اصفہان، 8 کا تعلق صوبے فارس، 17 کا تعلق صوبے خراسان رضوی، 2 کا تعلق صوبے کرمانشاہ، 8 کا تعالق صوبے لرستان، 3 کا تعلق صوبے سمنان، 11 کا تعلق صوبے مازنداران، 3 کا تعلق صوبے ہمدان، 2 کا تعلق صوبے جنوبی خراسان، 31 کا تعلق صوبے البرز 2 کا تعلق صوبے ہرمزگان، 19 کا تعلق صوبے خوزستان، ایک کا تعلق صوبے سیستان و بلوچستان، ایک کا تعلق صوبے ایلام، 2 کا تعلق صوبے کرمان سے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان افراد میں سے اب تک 175 کا علاچ ہوچکے ہیں اور وہ ہسپتال سے رخصت لے کر گھر واپس گئے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 1 =