ایران اقوام متحدہ کے کمیشن کی منشیات کی نشست میں شرکت کرے گا

تہران، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران اقوام متحدہ کے کمیشن کی منشیات کی نشست میں شرکت کرے گا۔

اقوام متحدہ کے کمیشن کی منشیات کے اجلاس کا 2 سے 4 مارچ تک ویانا میں انعقاد کیا جائے گا جس میں عالمی، مقامی اور علاقائی معاہدے سمیت منشیات کو کنٹرول کرنے کا جائزہ لیا جائے گا۔
ایرانی سکریٹری جنرل برائے انسداد منشیات جنرل "اسکندر مومنی" کی قیادت میں 63ویں اقوام متحدہ کے کمیشن کی منشیات کے اجلاس میں شرکت کے لئے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا روانہ ہوں گے۔
منعقدہ ہونے والی نشست میں اقوام متحدہ کے متعدد وفود ، غیر سرکاری تنظیموں ، بین الاقوامی اور علاقائی تنظیموں کے نمائندے شریک ہوں گے۔
جنرل مومنی اس اجلاس کے پہلے دن میں تقریر کرکے اقوام متحدہ کے حکام اور شریک ممالک کے نمائندے کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 13 =