خاتون ایرانی کھیلاڑی نے ٹوکیو اولمپک کیلئے کوالیفائی کرلیا

تہران، ارنا- خاتون ایرانی کراٹے کھیلاڑی نے ٹوکیو میں منعقدہ 2020 اولمپک مقابلوں کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

 تفصیلات کے مطابق آسٹریا میں منعقدہ کراٹے ون مقابلوں میں خاتون ایرانی کھیلاڑی "حمیدہ عباسعلی" نے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل مرحلے میں جگہ بنالی۔

وہ کل بروز اتوار کو فائنل مرحلے میں اطالوی حریف کیخلاف میدان میں اتریں گی۔

حمیدہ عباسعلی نے ان کامیابیوں کے حصول سے ٹوکیو اولمپک مقابلوں کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

 یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے ایران کے دیگر کراٹے کھیلاڑی "بہمن عسگری" نے بھی 2020 اولمپک مقابلوں کا کوٹہ حاصل کیا تھا۔

واضح رہے کہ حمیدہ عباسعلی نے اس سے پہلے عالمی مقابلوں کے ایک طلائی اور ایک چاندی کے تمغوں کو اپنے نام کرلیا تھا۔

انہوں نے ایشیائی مقابلوں میں بھی اپنی مکمل مہارت کے جوہر دیکھاتے ہوئے مختلف رنگے برنگے تغموں کو جیت لیا تھا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 12 =