تمام ممالک کو کرونا سے جان چھوڑانے کیلیے باہمی تعاون کرنا ہوگا: ایرانی صدر

تہران، ارنا – ایرانی صدر مملکت نے کہا ہے کہ آج کورنا وائرس ایک عالمی مسئلہ بن گیا ہے تو تمام ممالک اور حکومتوں کو اس بیماری سے جان چھوڑانے لڑنے کیلیے باہمی تعاون کرنا ہوگا۔

یہ بات ڈاکٹر حسن روحانی نے آج بروز ہفتہ قطری امیر 'شیخ تمیم بن حمد آل ثانی' کے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے قطری امیر کے حالیہ دورہ ایران کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کی ملاقات باہمی تعلقات کے مزید فروغ دینے میں موثر ثابت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اس عالمی مسئلے(کورنا) کے جلد خاتمے کے لیے تمام ممالک کو ایک دوسرے کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہنا ہوگا۔
روحانی نے کہا کہ خوش قسمتی سے ایرانی وزارت صحت نےاس مرض پر قابو پانے کیلیے خصوصی منصوبہ بندی کی ہے۔
روحانی نے باہمی اور علاقائی تعلقات کے فروغ کی ضررورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی جانب سے جاری کردہ ہیلتھ پروٹوکول کے ساتھ دونوں ممالک کی پروازیں معمول پر لا سکتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کوئی ملک اس بیماری سے محفوظ نہیں ہوگا اسی لیے ہم سب کو اپنے تجربات اور سہولیات سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔
اس موقع میں قطری امیر نے کہا کہ ہم اس وائرس سے لڑنے کے لیے ایران کو کوئی مدد سے دریغ نہیں کریں گے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 9 =