28 فروری، 2020 10:26 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83694584
0 Persons
ایران کیخلاف ہر کسی اقدام کا منہ توڑ جواب دیں گے

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے ایران کیخلاف ناجائز صہیونی حکام کی حالیہ دہمکیوں کے رد عمل میں کہا ہے کہ ہم علاقے اور شام میں ایرانی مفادات کیخلاف ہر کسی اقدام کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

سید "عباس موسوی" نے ناجائز صہیونی ریاست کی دہشتگردانہ نوعیت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے 70 سالوں کے دوران اس ناجائز ریاست کی بنیاد اور نوعیت فلسطینی سرزمین اور ہمسایہ ممالک کے قبضے، قتل، لوٹ مار، قاتلانہ حملوں اور جارحیت پر مبنی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شام میں ایران کی موجودگی شام کی دعوت اور شامی حکومت کے اتفاق سے ہے اور وہاں ہمارا مقصد امریکہ اور ناجائز صہیونی ریاست کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کیخلاف جنگ ہے۔

موسوی نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنی قومی سلامتی اورعلاقائی مفادات کے تحفظ کیلئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرے گا اور ساتھ ہی اپنی سرزمین کیخلاف ہرکسی بیوقوفانہ اقدام اور جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا۔

ایرانی ترجمان نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، بین الاقوامی برادری میں ناجائز صہیونی ریاست کی دہمکیوں کا قانونی تعاقب کرے گا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ناجائز صہیونی ریاست کے وزیر دفاع نے حالیہ دنوں میں اس بات کا دعوی کیا ہے کہ ان کا مقصد یہ ہے کہ وہ آئندہ 12 مہینوں تک شام میں ایران کی موجودگی کا خاتمہ دے سکیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 0 =