بھارت میں دنیا کی سب سے بڑی شاہنامہ کتاب کی رونمائی

دہلی نو، ارنا- ایران اور بھارت کے درمیان سفارتی تعلقات کے 70 ویں سالگرہ کی مناسبت سے "درخت دوستی" کے عنوان کے تحت ایک ثقافتی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایرانی نامور شاعر فردوسی کی کتاب شاہنامہ کے سب سے بڑے نمونے کی رونمائی کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق منعقدہ اس میلے میں بھارت میں تعنیات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر"علی چگینی" اور بھارت کی بڑی یورنیورسٹیز کے سربراہوں اور پروفیسروں نے حصہ لیا تھا۔

ایرانی نے سفیر نے کہا کہ اس تقریب میں دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کے 70 ویں سالگرہ کی مناسبت سے دنیا کی سب سے بڑی شاہنامہ کتاب کی رونمائی ہوگئی جس کو 6 سالوں کے اندر تیار کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کتاب کو بھارت میں موجود شاہنامہ کے قدیم نسخوں سے تیار کیا گیا ہے۔

یہ کتاب کی 540 صفحات ہیں اور اس کی لمبائی 90 سنٹی میٹر اور چورائی 50 سنٹی میٹر ہے اور اس کا وزن بھی 32 کلوگرام کا ہے۔

دنیا ک سب سے بڑی شاہنمامہ کتاب کو روس میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔

منعقدہ اس تقریب میں شریک بھارتی پروفیسروں نے شاہنامہ کے حماسی کردار رستم پر دلچسبی کا اظہار کردیا۔

اس موقع پر بھارت کے بین الاقوامی ادارہ کے سربراہ نے شاہنامہ کو دنیا کے ادبی شاہکاروں میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کتاب میں اعلی مفاہیم اور اقدار کو پیش کیا گیا ہے اسی لیے اس کو دنیا کے سامنے پیش کیا جانا چاہئے۔

 انہوں نے فردوسی جیسے ایرانی شاعروں میں ہندوستانی برادری کی دلچسپی کا بھی ذکر کرتے ہوئے اس طرح کی تقریبوں کے انعقاد دونوں ممالک کے مابین ثقافتی تعلقات کو مستحکم کرنے میں تعمیری اور مثبت قرار دے دیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 13 =