28 فروری، 2020 7:03 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83694435
0 Persons
کرونا وائرس ٹیسٹ کی کٹس کی پانچویں کھیپ ایران پہنچ گئی

تہران، ارنا- ایران میں تعینات عالمی ادارہ صحت کے نمائندے نے کہا ہے کہ کرونا وائرس ٹیسٹ کی کٹس کی پانچویں کھیپ ایران پہنچ گئی۔

ان خیالات کا اظہار "کریستف ہاملمان" نے جمعہ کی روز ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرونا وائرس کی ٹیسٹ کی کٹس کو بھیجنے اور انتقال کا کام انتہائی آسان طریقے سے ہوگیا۔

عالمی ادارہ صحت کے نمائندے میں ایک اور ٹوئٹر پیغام میں کرونا وائرس کیخلاف ایرانی ادارہ صحت کے کارکنوں کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا۔

 یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک مجموعی طورپر ملک کے اندر 388 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 34 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ایرانی محکمہ صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ "کیانوش جہانپور" نے مزید کہا کہ کررونا وائرس کی تشخیص کیلئے موجود لیبارٹریز میں اضافے کیساتھ گزشتہ دونوں سے اب تک مزید 143 افراد کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ کا جواب مثبت ہوگیا ہے۔

جہانپور نے کہا کہ حالیہ دونوں میں 73 افراد کا علاج ہوچکے ہیں اور وہ گھر واپس چلے گئے ہیں۔

انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ ملک کے اندر کرونا وائرس کی تشخیص سے متعلق لیبارٹریز کی تعداد 2 سے 7 تک پہنچ گئی ہے اور ہفتے کے آخر تک ان کی تعدد 15 اورآئندہ ہفتے تک بھی ان کی تعداد 22  تک پہنچ جائے گی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 5 =