28 فروری، 2020 5:23 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83694380
0 Persons
چین کی کرونا وائرس کی روک تھام پر ایران کی بھر پور حمایت

بیجنگ، ارنا- چینی وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب کیساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے ایران کی بھر پور حمایت کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق "وانگ ایی" نے مزید کہا کہ ایران اور چین بطور دو ہمسایہ اور اسٹریٹجک شراکت دار کے مشکل حالات میں بدستور ایک دوسرے کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب چین کو کرونا وائرس کا شکار ہوگیا تب ایران پہلا ملک تھا جس نے چین سے اظہار ہمدردی کی اور اپنے اقدامات کے ذریعے حقیقی دوستی کا ثبوت کردیا جس کو ہم کبھی بھول نہیں جائیں گے۔

انہوں نے ایران میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ پر تبصرہ کرتے ہوئے ایرانی حکومت اور عوام کیساتھ ہمدردی کا اظہار کردیتے ہوئے کہا کہ ہمارا دل کرونا وائرس کا شکار افراد اور ان کے لواحقین کیساتھ دھڑکتا رہتا ہے۔

چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمارا یقین ہے کہ ایرانی حکومت اورعوام یکجہتی سے اس بیماری پر غلیہ پالیں گے اور چینی عوام بھی اس مشکل صورتحال پر غلبہ کرنے کیلئے ایرانی عوام سے تعاون پر آمادہ ہیں۔

وانگ ایی نے چینی حکومت کیجانب سے ایران کو کرونا وائرس کی تشخیص کیلئے کیٹس اور دیگر طبی سہولیات کا عطیہ کرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دیگر ضروری امداد کیلئے ایران کیساتھ رابطے میں رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور چین دو بڑی تہذیب یافتہ قوم ہیں جو ہر کسی مشکل پر غلبہ پا سکتی ہیں۔

اس موقع پر محمد جواد ظریف نے چینی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کی روک تھام کے عمل کے دوران ان دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مزید اضافہ ہوجائے گا اور وہ ہمیشہ ایک دوسرے کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔

انہوں نے کرونا وائرس کی روک تھام پر چینی کامابیوں کا سراہتے ہوئے چین کیجانب سے ایران کیلئے طبی ساز و سامان بھیجنے کا شکریہ ادا بھی کیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 11 =