28 فروری، 2020 3:35 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83694285
0 Persons
ایران کا ادلب نازک صورتحال کی مینجمنٹ پر زور

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ نے علاقے ادلب کی نازک صورتحال کی مینجمنٹ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران شامی علاقے ادلب کی تبدیلیوں کا قریب سے جائزہ لے رہا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے جمعہ کے روز ایک بیان میں مزید کہا ہے کہ ہم آستانہ امن عمل کے سربراہوں کے فیصلہ کے مطابق اس حساس صورتحال میں اسلامی جمہوریہ ایران میں آستانہ امن عمل کے اجلاس کے انعقاد کی کوشش کر رہے ہیں۔

 بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا عقیدہ ہے کہ اس اجلاس کا انعقاد، دہشت گردی کیخلاف مقابلہ کرنے، عام شہریوں کو کسی بھی قسم کے نقصان سے بچنے اور سیاسی تنازعات کے حل سے متعلق گذشتہ معاہدوں کو جاری رکھنے میں موثر ثابت ہوسکتا ہے۔

 ایرانی محکمہ خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران آستانہ امن عمل کو نقصان پہنچانے کیلئے ثالث عناصر بالخصوص امریکہ کے اقدامات کی مذمت کرتا ہے۔

امریکہ جو بغیر کسی ذمہ داری کے بدستور خطی کشیدگی میں اضافہ کرنے کے درپے ہیں اور اس کی شام میں موجودگی بھی ان کے کہنے کی مطابق صرف شامی تیل کے وسائل پر قبضہ پانا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، آستانہ امن عمل سے متعلق اپنے دیگر شراکت داروں سے رابطے میں ہے اور اس ابتر صورتحال کے اختتام کیلئے اپنی کوششوں کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ حالیہ ہفتوں کے دوران شام کے شمال مغرب میں واقع علاقے ادلب کو شدید کشیدگی کا شکار ہے اور وہاں شامی فوج اور بعض ممالک جیسے ترکی کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ جاری ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 1 =