ایران میں کرونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 34 تک پہنچ گئی

 تہران، ارنا- ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک مجموعی طورپر ملک کے اندر 388 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 34 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ایرانی محکمہ صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ "کیانوش جہانپور" نے جمعہ کے روز ارنا نمانئدے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کررونا وائرس کی تشخیص کیلئے موجود لیبارٹریز میں اضافے کیساتھ گزشتہ دونوں سے اب تک مزید 143 افراد کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ کا جواب مثبت ہوگیا ہے۔

جہانپور نے کہا کہ  حالیہ دنوں میں 73 افراد کا علاج ہوچکے ہیں اور وہ گھر واپس چلے گئے ہیں۔

انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ ملک کے اندر کرونا وائرس  کی تشخیص سے متعلق لیبارٹریز کی تعداد 2 سے 7 تک پہنچ گئی ہے اور ہفتے کے آخر تک ان کی تعدد 15 اورآئندہ ہفتے تک بھی ان کی تعداد 22  تک پہنچ جائے گی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 15 =