28 فروری، 2020 11:37 AM
Journalist ID: 1917
News Code: 83694051
0 Persons
ایران سے خلیج فارس ممالک کی پروازیں معطل کردی گئیں

تہران، ارنا- کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات کی وجہ سے ایران سے خلیج فارس ممالک کی  پروازیں مطعل کردی گئیں۔

بھارت نے بھی گزشتہ دو دنوں سے اب تک ممبئی کیلئے ایران پروازوں کو معطل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے باضابطہ اعلان کے بعد ترکی، جارجیا، عراق اور کویت ابتدا میں ایرانی شہریوں کو اپنی ایئرلائز میں سوار ہونے پر پابندی عائد کی اور اب انہوں نے ایرانی خالی ہوائی جہازو« کو بھی وہاں جانے پر پابندی عائد کی ہے۔

 ان چاروں ممالک کے اقدام کے بعد اب بحرین، متحدہ عرب امارات، قطر اور عمان یعنی خلیج فارس کے تمام ممالک نے ایرانی شہریوں کو اپنی پروازوں میں جگہ دینے پر پابندی عائد کی ہے۔

اس حوالے سے ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان سید "عباس موسوی" نے کہا کہ محکمہ خارجہ سمیت دوبی اور ابوظبی میں تعینات ایرانی نمائندوں سمیت ایرانی ایوی ایشین کے حکام، ایران میں قائم متحدہ عراب امارات کے سفارتخانے میں حاضر ہوکر ایرانی ائیرلائن ہما کی پروازوں کو دوبارہ بحال کرنے سے متعلق جواز لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

لیکن اب صرف دو دونوں وقفے کے بعد صرف ایران اور افغانستان کے درمیان پروازیں بحال کردی گئیں اور باقی دوسرے خلیج فارس ممالک کیساتھ ایرانی پروازیں ابھی بھی معطل ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 12 =