کرونا وائرس کا شکار ایرانی حکام کا اعلان اظہار حقیقت کی ایک اہم علامت ہے

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران میں قائم کروشین سفارتخانے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کرونا وائرس کا شکار ایرانی حکام کی خبر کی اشاعت خود اظہار حقیقت کی ایک اہم علامت ہے۔

اس بیان میں کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے ایران کے اقدمات کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا گیا ہے کہ جب ایرانی حکام یہ اطلاع دیتے ہیں کہ وہ کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں تو یہ نہ صرف حقیقت کو چھپانے کی بات ہے  بلکہ دنیا میں اس کی بے پناہ عکاسی کی وجہ سے یہ سچ بتانے کی ایک اہم علامت ہے۔

کروشین سفارتخانے کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جب سے چین کرونا وائرس سے متاثر ہوگیا تب سے اسلامی جمہوریہ ایران نے اس کیخلاف مقابلہ کرنے اور اس کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھائے گئے کیونکہ عوام کی صحت کا تحفظ اور عالمی ادارہ صحت کے قوانین کا نفاذ، بہت ضروری اور اہم ہے۔

کروشین سفارتخانے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی ادارہ صحت نے بارہا عوام کی صحت کے تحفظ کیلئے ایرانی اقدامات اور صلاحیتوں کو سراہا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اب تک 75 ہزار چینی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 2 ہزار 701 افراد جان بحق ہوگئے ہیں۔

ایرانی محکمہ صحت کے مطابق بھی اب تک ملک کے اندر کرونا وائرس کا شکار 26 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 9 =