ایران کرونا وائرس کی روک تھام میں کامیاب ہوگا: پاکستانی عہدیدار

اسلام آباد، ارنا- پاکستانی صوبے سند کے گورنر جنرل نے ایران میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ پر ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی بہادر اور طاقتور قوم کرونا وائرس کی روک تھام میں کامیاب ہوں گی۔

ان خیالات کا اظہار "عمران اسماعیل" نے کراچی میں منعقدہ ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس تقریب میں "مسعود خوانساری" کی قیادت میں تہران کے ایوان تجارت کے ایک وفد اور ایرانی قونصلر"احمد محمدی" نے حصہ لیا تھا۔

اس موقع پر گورنر جنرل سند نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ایرانی طاقتور عوام کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے ملک میں رونما ہونے والے بحران پر غلبہ پاسکیں گے۔

انہوں نے ایرانی ایوان تجارت کے وفد کے دورہ پاکستان سے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان وفدوں کے دوروں کو تعمیری اور مثبت قرار دے دیا۔

عمران اسماعیل نے ایران اور پاکستان کے درمیات صلاحیتوں کے پیش نظر باہمی تجارتی تعلقات کی سطح کو ناقابل قبول اور کم قرار دیتے ہوئے تجارتی اور اقتصادی شعبوں میں تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔

اس موقع پر تہران کے ایوان تجارت کے سربراہ نے بھی کہا کہ پاکستان بالخصوص شہر کراچی میں باہمی تجارتی تعلقات کے فروغ کیلئے بے پناہ صلاحتیں موجود ہیں۔

انہوں نے پاکستانی کے تجارتی وفدوں کو دورہ ایران کرنے کی دعوت دی تا کہ ایران میں اقتصادی اور تجارتی صلاحیتوں کا قریب سے معائنہ کر سکیں۔

اس موقع پر کراچی میں تعینات ایرانی قونصلر نے بھی دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات کے فروغ کیلئے اسی طرح کے دوروں کو تعمیری قرار دیتے ہوئے پاکستانی تجارتی وفدوں کی میزبانی پر آمادگی کا اظہار کردیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 0 =