27 فروری، 2020 2:18 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83693415
0 Persons
ایران میں کرونا وائرس کا شکار 26 افراد جاں بحق

تہران،ارنا- ایرانی محکمہ صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق  ملک میں اب تک 245 افراد کرونا وائرس کا شکار ہیں جن میں 26 افراد جان بحق ہوگئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ایرانی محکمہ صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ "کیانوش جہانپور" نے جمعرات کے روز ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کررونا وائرس کی تشخیص کیلئے موجود لیبارٹریز میں اضافے کیساتھ گزشتہ روز سے اب تک مزید 106 افراد کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ کا جواب مثبت ہوگیا ہے اور اسی عرصے کے دوران 7 افراد بھی جاں بحق ہوگئے ہیں۔

جہانپور نے کہا کہ اب مجموعی طور پر ملک کے اندر 245 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 26 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ ملک کے اندر کرونا وائرس  کی تشخیص سے متعلق لیبارٹریز کی تعداد 2 سے 7 تک پہنچ گئی ہے اور ہفتے کے آخر تک ان کی تعدد 15 اورآئندہ ہفتے تک بھی ان کی تعداد 22  تک پہنچ جائے گی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 12 =