26 فروری، 2020 4:07 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 83692400
0 Persons
ایران اور پاکستان کا صوبائی تعاون بڑھانے کا خواہاں

لاہور، ارنا – پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر اور صوبے پنجاب کے وزیر اعلی نے کثیر الجہتی تعلقات خصوصا ایران اور پاکستان کے صوبوں کے مابین باہمی تعاون کو بڑھانے پر زور دیا۔

سید محمد علی حسینی نے آج بروز بدھ صوبے پنجاب میں سردار عثمان بزدار کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے ایران اور پاکستان کے صوبوں کے درمیان تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔

ایرانی سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان مشترکات پر زور دیتے ہوئے موجودہ صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کا مطالبہ کیا۔

حسینی نے ایران اور پاکستان کے درمیان زیارت، سیاحت اور طبی سیاحت کے شعبوں میں باہمی تعاون کی توسیع کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے پاکستانی صوبے پنجاب اور ایرانی صوبے اصفہان اور خراسان رضوی کے درمیان باہمی تعاون بڑھانے کا مطالبہ کیا۔

اس موقع میں عثمان بزدار نے جنرل سلیمانی کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ ہم دونوں ممالک کے سفارتکاروں کے درمیان تعلقات بڑھانے کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہری منیجمنٹ خاص طور پر پانی اور گندے پانی کے شعبے میں ایرانی تجربات سے استعمال کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 15 =